Daily Mashriq


وہاب ریاض نے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا

وہاب ریاض نے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی:  پاکستانی آل رائونڈر وہاب ریاض نے نویں نمبر پر 45رنز بناکر سابق کرکٹر عبدالقادر کا ملکی ریکارڈ توڑدیا۔

سابق کرکٹر عبدالقادر ٹیم میں نویں پوزیشن پر 41 رنز بناکر سب سے کامیاب پاکستانی پلیئر تھے، انھوں نے یہ کارنامہ 1983 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف برمنگھم میں انجام دیا تھا تاہم اب نویں نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وہاب کے نام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں