Daily Mashriq


ورلڈکپ: ناقابل شکست نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

ورلڈکپ: ناقابل شکست نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

کرکٹ کے عالمی کپ 2019 میں آج ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت مدمقابل ہوں گے، تاہم میچ کو متاثر کرنے کے لیے بارش بھی تیار ہے۔

انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں آج 19ویں ایک روزہ میچ میں ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تاہم برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کو ناٹنگم میں 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔

موسم کی بات کریں تو عالمی کپ میں اب تک بارش کی وجہ سے مختلف میچز متاثر ہوئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں 3 میچز بارش کے باعث بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ہیں۔

تاہم اگر آج کے میچ کی بات کی جائے تو اس میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور دونوں آج کا میچ جیت کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔

عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 میچز میں سے تمام میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے تو وہیں بھارتی ٹیم 2 میچوں میں دونوں میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔

ٹیموں پر نظر ڈالی جائے تو نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں ٹیمیں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں، تاہم آج کے میچ میں کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ اور بھارتی کھلاڑی جسپریت بمراہ پر سب کی توجہ مرکوز ہے کیونکہ کہا جارہا ہے کہ کنڈیشن فاسٹ باؤلرز کو مدد دیں گی۔

دوسری جانب بیٹنگ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں مایہ ناز کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی، تاہم مضبوط بھارتی بیٹنگ اسکواڈ میں بلے باز شکر دھاون زخمی ہونے کے وجہ سے شامل نہیں ہوں گے۔

بھارتی ٹیم میں شکر دھاون کی جگہ کے ایل راہول کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں