Daily Mashriq

بنوں میں فائرنگ اور خودکشی واقعات،میاں بیوی سمیت 4جاں بحق

بنوں میں فائرنگ اور خودکشی واقعات،میاں بیوی سمیت 4جاں بحق

بنوں(نمائندہ مشرق) بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ عمر رسیدہ خاتون کو پولیس اہلکار نے چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا ۔تھانہ صدر کی حدود میں واقع شریف شاہ شیخان میں پولیس اہلکار احسان علی شاہ نے 70 سالہ خاتون حلیمہ بی بی بیوہ گل دراز شاہ کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا ۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا وجہ عداوت معلوم نہیں ہو سکی۔ تھانہ منڈان کی حدود میں واقع آڈہ صالح خان منڈان میں نور نواز ولد نامعلوم ، عبدالرئوف ولد نور نواز ساکنان سرور فتح خیل ، نیک ملی ولد شاہ ولی ساکن بندیوان نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ثناء اللہ ولد معین اللہ ساکن مصوری ممہ خیل کو قتل جبکہ معین اللہ ولد خان بادشاہ ساکن مصوری ممہ خیل کو زخمی کردیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔۔ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع اراضیات طورکہ بازار میں محمد شفیع ولد محمد یوسف ساکن جہانگیر للوزئی سورانی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 28 سالہ محمد حلیم ولد محمد قادر ساکن جہانگیر للوزئی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت دیوار پر تنازعہ بتایا گیا ہے۔ تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ہنجل امیر خان میں مبینہ ملزم محمد رحمن ولد خان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی شمشاد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا بعدازاں مبینہ ملز م محمد رحمن نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ وجہ عداوت گھریلو ناچاقی کا تنازعہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں