Daily Mashriq


چارسدہ،بجٹ کا اعلان ہوتے ہی اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چارسدہ،بجٹ کا اعلان ہوتے ہی اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چارسدہ (نمائندہ مشرق)بجٹ کا بوجھ غریبوں کے کمر پر پڑگیا گھی ،چینی اوردیگر اشیاء ضرورت کے قیمتوں میںریکارڈاضافہ ،عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ کارخانہ داروں اورسٹاکسٹوں کے وراے نیارے ہوگئے۔ تحریک انصاف کے حکومت کے مالی سال 2019-20 کا مالی بجٹ پیش ہونے کے اثرت فوری طور پر مارکیٹ میں سامنے آگئے غریبوں کی کمرتوڑ کرانکی زندگی اجیرن بن گئی گھی 16 کلوکارٹن کی قیمت 1960 سے بڑھا کر 2100 روپے ہوگئی جس سے گھی فی کلوکی قمیت میں تقریباً8روپے کا اضافہ ہوگیا ہے چینی 50 کلوبوری کی قیمت3250 سے بڑھا کر 3500 روپے کردی ہے جس سے فی کلوچینی کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا ہے اس طرح چنافی من5000 روپے سے بڑھا کر 6100 روپے کردیا گیا ہے مشروبات بھی 10 روپے سے لیکر 12 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں دال چنا ،لوبیا، چاول اوردیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں بھی کافی حدتک اضافہ کردیا گیا ہے کاروباری طبقے کے مطابق عوام سے قوت خرید چھین لیا گیا ہے اورکاروبار ی زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے بازروں میں مہنگائی کی وجہ سے کاروباری گراف روز بروز گرتا جارہا ہے حالیہ پیش کردہ بجٹ نے مارکیٹ پراوربھی منفی اثرپڑ گیا ہے کارخانہ داروں اورسٹاکسٹوں کی چاند نی ہوگئی ہے اوروہ اپنی مرضی سے قیمتں مقرر کرکے ان پر کوئی چیک موجود نہیں ہے حکومت کو اوپر کی سطح پرقیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدمات کرنے کے ضرورت ہے تاکہ غریبوں کے مشکلات آسان ہوسکے۔

متعلقہ خبریں