Daily Mashriq

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں،2 افغان باشندوں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں،2 افغان باشندوں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک:پاک فوج کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد  کامیابی سے جاری ہے آُپریشن کے دوران 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے ڈی جی خان ، اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، رحیم یار خان اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تازہ کارروائیوں کے دوران  2 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابقگرفتار ملزموں میں کالعدم تنظیم کا سہولت کار بھی شامل ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں