اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: فاسٹ بالر محمدعرفان آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے

13 مارچ 2017 (09:35)

ویب ڈیسک: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بولر محمد عرفان آج پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا ہے  اسپاٹ فکسنگ میں کرکٹر محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پی سی بی نے پیشی کیلئے سمن جاری کردیئے۔محمد عرفان آج  پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں اپنا  ویڈیو بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ شاہ زیب حسن کومنگل کے دن تندوتیزسوالوں کا سامنا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کےخلاف اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی نوٹس جاری کردیا جائےگا۔

محمد عرفان کےخلاف پاکستان سپرلیگ کے دوران بھی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم محمد عرفان ابھی تک کلیئر نہیں ہوئے ہیں، دونوں کرکٹرزدورہ ویسٹ انڈیز کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں اب تک شامل نہیں ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں