ایتھوپیا میں کچرے کے ڈھیر تلے دب کر 48 افراد ہلاک,درجنوں زخمی

ایتھوپیا میں کچرے کے ڈھیر تلے دب کر 48 افراد ہلاک,درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: افریقی ملک ایتھوپیا کے دارلحکومت میں کچرے کے ڈھیر تلے دب کر48 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا دارالحکومت عدیس ابابا کے نواحی علاقے میں بلڈوزر کی مدد سے کچرے کو ہموار کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران کچرے کا بہت بڑا حصہ نیچے گھروں پر گر گیا جس کے نتیجے میں 48 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئیں۔حکام کے مطابق گزشتہ 40 سال سے شہر بھر کا کچرا کوشی کے علاقے میں جمع کیا جارہا تھا

حکام کے مطابق  متعلقہ آبادی کو یہ جگہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے لیکن لوگوں نے اپنے گھر چھوڑنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

واقعے کے بعد حکومت نے دارلحکومت میں ایمرجنسی قائم کردی ہے اور ریسکیو کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہیں،ریسکیو کے کاموں میں مقامی انتظامیہ کےعلاوہ فلاحی ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں