Daily Mashriq

یوم پاکستان کی پریڈ 23مارچ کومعمول کےمطابق ہوگی:آئی ایس پی آر

یوم پاکستان کی پریڈ 23مارچ کومعمول کےمطابق ہوگی:آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ 23 مارچ کو معمول کے مطابق ہوگی ۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد اس موقع پر مہمان اعزازی ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ،بحرین کے چیف آف آرمی سٹاف اوراومان کے حکام بھی یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آذربائیجان ، بحرین، چین، سعودی عرب، سری لنکا اور ترکی کے دستے پریڈ میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں