Daily Mashriq


چین پاکستان اقتصادی راہداری کوہر قیمت پرمکمل کیاجائےگا:وزیرخارجہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری کوہر قیمت پرمکمل کیاجائےگا:وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹو ک الفاظ میں کہا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی راہ میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود اسے ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

 وہ آج قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان کے نکات کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے گوادر میں ہوٹل پر حالیہ حملے پر تشویش کااظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست ہوگی جو ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں اور ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

 شاہ محمود قریشی نے گوادر میں ہوٹل پر حملے کے حوالے سے بروقت جوابی کارروائی اور دہشت گردوں کا  خاتمہ کرنے پر پاک فوج کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے راہداری منصوبے پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے اور پوری قوم اور پارلیمنٹ ملک کےخلاف دشمن کی کسی بھی سازش کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نےکہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کے علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ خبریں