Daily Mashriq

اقتصادی راہداری کے ذریعے برآمدات کا باقاعدہ آغاز کیلئے خصوصی تقریب آج ہوگی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکت کریں گے.

اقتصادی راہداری کے ذریعے برآمدات کا باقاعدہ آغاز کیلئے خصوصی تقریب آج ہوگی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکت کریں گے.

(سید سیف اللہ) اقتصادی راہداری کے ذریعے برآمدات کا باقاعدہ آغازہوگیا۔ چینی تجارتی سامان اور بحری جہاز گوادر پہنچ گیا۔ خصوصی تقریب آج ہوگی جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکت کریں گے۔ تجارتی سامان گوادر بندر گاہ سے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک بھیجاجائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاشغر سے گوادر اور گوادر سے مشرق وسطٰی اور افریقی ممالک کو برآمدات کا آغاز ہو گیا ، پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔ سامان کی ترسیل کیلئے ایک چینی بحری جہاز بھی گوادر بندگاہ پہنچ گیا۔ دوسرا بحری جہاز بھی جلد ہی گوادر کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔ یہ تجارتی سامان اتوار کو کامیابیوں کے نئے سفر پر نکلے گا۔ اس کے لئے گوادر میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریب میں چینی حکام بھی موجود ہونگے۔

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی گوادر میں ہونے والی (پہلی میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو) کی روانگی کیلئے تقریب میں شریک ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے۔گوادر سے تجارتی سامان کی عالمی منڈیوں تک ترسیل ایک تاریخی موقع ہوگا۔ جس سے پاک چین دوستی بین الاقوامی تعلقات کے نئے دور میں داخل ہوگی اور درآمدات برآمدات کا دائرہ کار وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ تک فوری اثر انگیز ہوگا۔ پہلے میگا تجارتی کارگو کی گوادر سے عالمی منڈیوں کے لیے روانگی دنیا بھر کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان آج بدل چکا ہے۔ سی پیک امن اور اقتصادی ترقی کاوہ جامع منصوبہ ہے جس سے پاکستان کا ہرصوبہ ہی نہیں ایران افغانستان وسطی ایشیا کے ممالک بھی مستتفید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں