Daily Mashriq

جنوبی کوریامیں بھی لوگ صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔

جنوبی کوریامیں بھی لوگ صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔

(سید سیف اللہ)تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پاک گن ہے کی جانب سے اپنی سہیلی کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود حکومتی دستاویزات دیکھنے کی اجازت دینے کے خلاف لاکھوں مظاہرین ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر صدر کے خلاف نعرے اور استعفیٰ کے مطالبات درج ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاک گن ہے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی دوست کو حکومتی دستاویز دیکھنے کی اجازت دی جو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ صدر پارک گن کا کہنا ہے کہ ان کو بہت دکھ ہے کہ اس سکینڈل کی وجہ سے صدر پارک کی مقبولیت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔یاد رہے کہ صدر پارک گیَن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سِل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں10 لاکھ افراد شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار کے ہے۔

متعلقہ خبریں