Daily Mashriq


دہشت گرد تنظیم داعش نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے .

دہشت گرد تنظیم داعش نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے .

(سید سیف اللہ)میڈیار پورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب شاہ نورانی کی درگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔یاد رہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدا ر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جس کے مطابق حملہ آور کی عمر 17سے 18سال معلوم ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ خودکش حملے میں 7سے 8کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بینرنگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن سے اس قدر ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین نے حملے کے حوالے سے بتایا تھا کہ درگاہ پر دھمال کے دوران ایک مشتبہ خاتون نے بلند آواز میں کہا تھا کہ یہاں سے نکل جاﺅ ”دیکھنا ابھی کیا ہونے والا ہے “ جس کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا تاہم اب داعش کی جانب سے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حملہ آور 18سال تک کی عمر کا نوجوان ہے ۔

متعلقہ خبریں