وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے اور چین کا پہلا تجارتی قافلہ بھی گوادر بندر گاہ پہنچ گیا ہے

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے اور چین کا پہلا تجارتی قافلہ بھی گوادر بندر گاہ پہنچ گیا ہے

(سید سیف اللہ)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ،چین کا پہلا تجارتی قافلہ بھی گوادر بندر گاہ پہنچ گیا جہاں سے تجارتی سامان کو بحری جہازوں پر منتقل کر کے دبئی اور لبنان بھیجا جائے گا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع خواجہ آصف ،مشیر قومی سلامتی نا صر جنجوعہ ،وفاقی وزیر احسن اقبال ،حاصل بزنجو اور مولانا فضل الرحمان نے بھی گوادر سی پورٹ کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر شرکت کی ہے ۔واضح رہے کہ چین سے پہلا تجارتی قافلہ سامان لے کر گوادر بندر گاہ پہنچ گیا ہے جہاں سے بحری جہازوں کے ذریعے یہ سامان دبئی اور لبنان جائے گا جس کے بعد آج سے اقتصادی راہداری کے ذریعے باقاعدہ تجارتی سرگر میوں کا آغاز ہو جائے گا ۔

متعلقہ خبریں