Daily Mashriq


مولانا سمیع الحق شہید کے سیکرٹری احمد شاہ گھر سے لاپتہ

مولانا سمیع الحق شہید کے سیکرٹری احمد شاہ گھر سے لاپتہ

ویب ڈیسک:جمیعت علمائے اسلام (س) کے شہید سربراہ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر گزشتہ 3 سے 4 روز سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق شہید کے سیکرٹری احمد شاہ نے ہی مولانا کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا تھا جنہیں 2 نومبر کو بحریہ ٹاؤن سفاری ولا میں قائم ان کی رہائش گاہ میں تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق مولانا سمیع الحق ہسپتال پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل دم توڑ چکے تھے۔

 مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر چار دن سے لاپتہ ہیں۔

وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے، جبکہ گزشتہ 4 روز لاپتہ سیکرٹری احمد شاہ کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے جب کہ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔

 سربراہ جمعیت علماء اسلام (س)مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا ہے کہ احمد شاہ سے تین چار دن سے رابطہ نہیں، پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کے لیے بلایا ہو، تھانہ ائیرپورٹ میں مولانا سمیع الحق کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی سخت ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں