Daily Mashriq

وزیر خارجہ   سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقات

وزیر خارجہ   سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقات

ویب ڈیسک:شاہ محمود قریشی سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی .

ملاقات  کےدوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخارجہ نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس میں حکومت کی کوششوں  سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے اورانسانی وقانونی حقوق کے تحفظ کیلئےبھی پاکستانی قونصلیٹ کو ہدایت کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں