Daily Mashriq

نواز شریف کا معاملہ: سیکیورٹی بانڈ کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی  

نواز شریف کا معاملہ: سیکیورٹی بانڈ کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی  

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے جو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا کہا گیا ہے اس کی رقم العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر باہر جانے دیا جارہا ہے، کابینہ کے کچھ ارکان نے کہا کہ فیصلے سے سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ہے کیا ؟

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کابینہ کی اکثریت نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر اجازت دینی چاہیے، کابینہ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے کہا کہ تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد باہر جانے دیا جائے، زر ضمانت کی مالیت العزیزیہ کیس کی مالیت کے برابر ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’میں کابینہ کا رکن ہوں اور کابینہ کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں‘۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ہے کیا ؟

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی ہے، نواز شریف کو کہا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی بانڈ جمع کرائیں تو نام ای سی ایل سے نکلے گا۔

العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت سمیت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (تقریباً تین ارب 90 کروڑ روپے) اور  1.5 ارب روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت 8 ہفتوں کیلئے منظور کی ہے۔

متعلقہ خبریں