Daily Mashriq

بابر اعظم اور اسد شفیق نے 47سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم اور اسد شفیق نے 47سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق اور بابر اعظم نے آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم اور اسد شفیق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کے خلاف میچ کے پہلے دن چوتھی وکٹ کی شراکت میں 276 قائم کر کے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسد شفیق نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 جبکہ بابر اعظم نے 24 چوکوں کی مدد سے 157 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں کسی بھی پاکستانی جوڑی کی جانب سے فرسٹ کلاس میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کر کے 47 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ طلعت علی اور ماجد خان کے پاس تھا جنہوں نے 1972 میں کوئنز لینڈ کے مقام پر 233 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 428 رنز بنائے اور آج میچ کے دوسرے دن عمران خان (جونیئر) کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 122 رنز میچ پر آؤٹ کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

متعلقہ خبریں