Daily Mashriq

شوبز چھوڑنے والی عائشہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شوبز چھوڑنے والی عائشہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ماضی کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے گزشتہ برس کے آغاز میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ابتدائی طور پر عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں اپریل 2018 میں اداکارہ نے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا۔

عائشہ خان نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عائشہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پرخدا کا شکر ادا کیا۔

سابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ 10 نومبر (12 ربیع الاول) کو بچی کی پیدائش ہوئی۔

عائشہ عقبہ ملک کے ہاں بچی کی پیدائش پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں