Daily Mashriq

10 ہزار اتھلیٹس کی میزبانی اعزاز سے کم نہیں،نیشنل گیمزکامیاب بنائیںگے،عاطف خان

10 ہزار اتھلیٹس کی میزبانی اعزاز سے کم نہیں،نیشنل گیمزکامیاب بنائیںگے،عاطف خان

پشاور(مشرق نیوز) سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور اور مردان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری نیشنل گیمز کے مختلف مقابلے دیکھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا صوبے میں نو سال بعد کھیلوں کا سماں اور 10 ہزار ایتھلیٹس کی میزبانی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، نیشنل گیمز کو کامیاب اور تاریخی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں کیلئے سیکورٹی اور طبی سمیت تمام بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے، نیشنل گیمز سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا اور صوبے کا امیج بہتر ہوگا۔سینئر وزیر نے کہا کہ میں خود اس میگا ایونٹ کی نگرانی کررہا ہوں کھلاڑیوں کو بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے۔سینئر وزیر برائے کھیل نے کہا صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر 26ارب روپے خرچ کئے جائینگے۔اسکے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں