Daily Mashriq

وزیراعظم کاغیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملک کواقتصادی طورپرآگےلےجانے پر زور

وزیراعظم کاغیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملک کواقتصادی طورپرآگےلےجانے پر زور

 وزیراعظم عمران خان نے برآمدات کے فروغ اورغیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کرکےملک کواقتصادی طورپرآگےلےجانےپرزوردیاہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں ایم ایس ڈی ٹائر اور ربڑ کمپنی،  ڈبل سٹار چائنا اور داود پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان آج طے پانے والے معاہدے کا مقصد مقامی سطح پر ٹائر تیار کرنا ہے۔

 وزیراعظم نےمختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے  مزید چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پالیا گیا ہے اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے سٹاک مارکیٹ میں بھی اب مثبت اشاریے نظر آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور عالمی بینک سمیت عالمی اداروں نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے کاروبار کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی ہماری درجہ بندی میں اٹھائیس درجے بہتری کی ہے۔ تاہم عمران خان نے زور دیا کہ اب ہمارا اگلا چیلنج سرمایہ کاری لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں