Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی صدر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی صدر سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان ، سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے سے متعلق ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تہران پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے ایرانی صدر  حسن روحانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

تہران کے دورے میں وزیراعظم عمران خان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ، ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیج میں امن اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر بات چیت کریں گے۔

ساتھ ہی وزیراعظم دو طرفہ معاملات اور مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں دیگر جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں