Daily Mashriq


گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیراطلاعات

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیراطلاعات

ویب ڈیسک:کھاد پلانٹس کو گیس نہ ملنے سے یوریا کی پیداوار رک گئی،ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد برآمد کی جائے گی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم پارلیمنٹ کرگی جبکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں بڑھایا جا رہا۔

میٹرو بس منسوبے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعت فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے میٹرو بس منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ کیاہے،حکومت پنجاب سبسٹدی نہ دے تو میتر بس پروجیکٹ ایک دن میں بند ہوجائے گا جبکہاسلام آبادمیٹروبس منصوبے پر حکومت4اعشاریہ 2ارب روپے سبسٹڈی دیتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پشاور میٹروپروجیکٹ 67ارب روپے میں مکمل ہوگا اور اس پر حکومت کوئی سبسٹڈی نہیں دے گی۔

انکا کہنا تھا کے اورنج لائن منصوبے کی لاگت 250ارب روپے تک پہنچ چکی ہےاتنے پیسوں میں خیبر سے کراچی ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جا سکتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں 3شہرو ں میں ناقص منصوبے بنائے گئے،حکومت پنجاب کو تینوں میٹروز پر 8ارب روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم پارلیمنٹ کرے گی تاہم بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت کیڈ ڈویژن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں