Daily Mashriq


سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی۔

 سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہباز شریف، حسن، حسین نواز، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ امام شیخ خلیفہ عزت نے نماز جنازہ پڑھائی۔

سابق خاتون اول کی میت قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لائی جائے گی۔ مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے آئیں گے۔

لاہور میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ 5 روز کیلئے پیرول پر رہا نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں