Daily Mashriq

باچا خان ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

باچا خان ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

9 ستمبر کو حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچنے والے حجاج کی آب زم زم کی تلاش میں  لگیج مشین میں گھسنے اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر تمام ممنوعہ جگہوں پر موبائل استعمال پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی کے عملے نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آب زم زم پہنچانے میں دیر کر دی تھی جس پر وطن واپس پہنچنے والے حجاج آب زم زم کی گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے اور اپنا سامان ڈھونڈتے ڈھونڈتے لگیج مشین میں گھس گئے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے سی او او نے ممنوعہ جگہوں پر وڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں