Daily Mashriq

نریندر مودی کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

نریندر مودی کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس میں انسانیت ہو وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا تاہم مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں، نریندر مودی جس میں انسانیت ہو وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا تاہم مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور دنیا کو بتاؤں گا، آرایس ایس کے بانی ہٹلر کو اپنا ہیرو مانتے تھے، آرایس ایس وہ جماعت ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہے، بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا تاہم نریندر مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے۔

متعلقہ خبریں