Daily Mashriq


پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دے دی ہے، صدر

پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دے دی ہے، صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اسے شکست دی اور اسلام اور دہشت گردی کی غلط تشریح کو بھی غلط ثابت کیا۔

 انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں چوتھی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن، مساوات اور صلہ رحمی کا مذہب ہے۔

  صدر نے کہا کہ پاکستان نےایک طویل عرصے تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پناہ فراہم کرکے صلہ رحمی اور بھائی چارے کا اصل مطلب واضح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ساڑنے تین کروڑ افغان پناہ گزینوں کی کفالت کی اورا ن کی تیسری اورچوتھی نسل بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کےخلاف جنگ بہادری سے لڑی اور وطن عزیز کےلئے بے مثال قربانیاں دیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا ہماری مسلح افواج کی دلیری اور شجاعت کوخراج تحسین پیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں