Daily Mashriq

حکومت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے

حکومت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے

حکومت اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے تحت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنا اور انہیں اپنی ثقافت اور ورثے سے روشناس کرانا ہے۔

 یوتھ کونسل کے منتخب ارکان نیا پاکستان بنانے اور ملک میں زندگی کے مختلف شعبوں کے پائیدار علم کے حصول کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

ابتدائی طورپر برطانیہ، یورپ اور امریکہ سے 20 طلبا ایک سال کے عرصے کےلئے یوتھ کونسل کے رکن منتخب کئے جائیں گے جو اسلام آباد ،لاہور اورپشاور کا ایک ہفتے کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں