چوتھی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔
کانفرنس کے آغاز میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شریک ہیں اور وہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
مذہبی اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔