Daily Mashriq

واہگہ بارڈر پر 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

واہگہ بارڈر پر 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

ویب ڈیسک: پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم 400 فٹ کی بلندی پر لہرایا گیا،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے شرکت کی اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں آزاد ہوا ، آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن وامان کا قیام ہم پر شہیدوں کا قرض ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں،

اس سال واہگہ بارڈ ر پرپرچم کشائی کی ایک اور خاص بات یہ بھی تھی کہ دنیا میں بلند ترین پرچم لہرائے جانے والے ممالک میں پاکستان کا اندراج آٹھویں نمبر پر ہوگیا اور پاکستان کا پرچم 400فٹ کی بلندی پر لہرایا گیا،

متعلقہ خبریں