Daily Mashriq


پورے ملک میں جشن آزادی کا جوش و خروش،اہم تقریبات

پورے ملک میں جشن آزادی کا جوش و خروش،اہم تقریبات

ویب ڈیسک: ملک بھر  میں جشن آزادی پور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر  میں پاکستان کا 70واں جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہےدارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ، تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرائے گئے ، سکولوں اور کالجوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن نوجوانوں،بچوں ، بوڑھوں ، مرد اور خواتین سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا قومی ترانے گائے گئے اور تقاریر  کی گئیں، پورے ملک میں کل رات سے جشن کا سماں ہے جوانوں نے اپنے چہروں تک پر قومی پرچم نقش کئے ہوئے ہیں ۔

اس موقع پر ملک قوم کی سربلندی کیلئے جان قربان کرنے والے شہیدوں کی قبروں پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کی صورت میں ہوئی جہاں پاک نیوی کے دستوں نے گارڈ ز کے فرائض سنبھالے کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

متعلقہ خبریں