Daily Mashriq

پاکستان کا یوم آزادی اور جوش و خروش بڑھانے والے ملی نغمے

پاکستان کا یوم آزادی اور جوش و خروش بڑھانے والے ملی نغمے

آج ملک بھر میں جشن آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

جشن آزادی کے لیے سب ہی نہایت پرعزم رہتے ہیں۔

اگر بات ملی نغموں کی کی جائے تو ہمارے شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے متعدد نغمے اخبارات وغیرہ کی زینت بنتے ہیں اور کچھ نغموں کی ہمارے موسیقار بڑی محنت اور محبت سے دھنیں بناتے ہیں جبکہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے، جس قدر پاکستان میں بنتے ہیں ایسی ایسی کمال کی صدا بہار دھنیں بنائی گئی ہیں جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے گلوکاروں کے یہ بہترین ملی نغمے ضرور سنیں۔

جنون سے اور عشق سے

پاکستانی پاپ بینڈ جنون کا یہ جوش جگا دینے والا قومی نغمہ آج بھی ملک کے نوجوانوں کو انتا ہی پر عزم کردیتا ہے۔

اے جواں اے جواں

گلوکار فاخر اور ہارون کی آواز میں بنا یہ ملی نغمہ ’اے جواں اے جواں‘ ہر مرتبہ سننے میں نیا لگتا ہے اور دل میں وطن کے لیے کچھ کرنے کا جوش جگاتا ہے۔

ہے جذبہ جنون

جنون بینڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ ایک اور ملی نغمہ نواجوانوں کے عزم کو بڑھانے کے لیے ہر موقع پر ضرور چلایا جاتا ہے۔

یہ وطن تمہارا ہے

مہدی حسن کی جادوئی آواز میں 'یہ وطن تمہارا ہے' گیت کا شمار ہر دور کے بہترین ملی نغموں میں کیا جاتا ہے۔

دل دل پاکستان

وائٹل سائنز کی اولین کاوش 'دل دل پاکستان' کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا اور واقعی اس نغمے نے ہر پاکستانی کے دل کو جیت لیا اور یہ سحر اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں