Daily Mashriq

بنوں میں میوزک بند نہ کرنے پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

بنوں میں میوزک بند نہ کرنے پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

بنوں: تھانہ میراخیل کی حدود میں بلند آواز میں میوزک لگانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

بنوں کے علاقے اویس کالونی کوٹلہ عبداللہ خان میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا جہاں نصیب نامی شخص نے اپنے پڑوسی کو بلند آواز میں میوزک چلانے پر منع کیا لیکن پڑوسی کی جانب سے بات نہ ماننے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جاپہنچی اور نصیب نامی شخص نے پڑوسی کے گھر گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجےمیں گھر میں موجود باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد زخمی اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ملزم فرار ہوچکا تھا، پولیس نے ریسکیو کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں