Daily Mashriq


بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن دنیا کا تیسرا خوبصورت مرد قرار،

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن دنیا کا تیسرا خوبصورت مرد قرار،

ڈیسک:غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار ہریتک روشن کو دنیا کا تیسرا سب سے خوبصورت مرد قرار دیدیا گیا ہے۔

 معروف ویب سائٹ کی اس لسٹ میں ہالی ووڈ کے سپر سٹار ٹام کروز پہلے جبکہ رابرٹ پیٹنسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

جبکہ لاکھوں دلوں کی دھرکن سمجھے جانے والے اداکاروں جونی ڈیپ اور براڈ پٹ کا اس لسٹ میں بالترتیب چوتھا اور آٹھواں نمبر ہے۔

ہریتک روشن کا اس اعزاز پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ظاہری شکل و صورت پر یقین نہیں کرتا۔

ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں شامل کرنا کوئی کامیابی نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں