Daily Mashriq


پیروں کی حرکت سے توانائی حاصل کرنے والی ٹریڈ مل الیکٹرک سائیکل,

ڈیسک:یہ موٹاپا اور کیلوریز گھلانے والی ٹریڈ مل ہی نہیں بلکہ منفرد سواری بھی ہے جو دیکھنے میں الیکٹرک بائی سائیکل کی طرح لگتی ہے۔

لیکن درحقیقت یہ ایک سائیکل ہے جس پر ٹریڈ مل کی پٹی نصب ہے۔

اگرچہ اسٹارٹ ہونے کے لیے اسے بیٹری کی طاقت درکار ہوتی ہے ۔

لیکن ایک بار چل پڑنے کے بعد یہ اپنے سوار کے پیروں کی حرکت سے بھی توانائی حاصل کرتی ہے

اور یوں وہ گویا پیدل چلتے ہوئے اپنے منزل کی طرف گامزن ہوجاتا ہے۔

البتہ پیدل چلنے کے مقابلے میں اس کی رفتار خاصی زیادہ ہے اور یہ ایک گھنٹے میں 25 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

اسے بنانے کا اصل مقصد ان لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو بہت مصروف رہتے ہیں،،،

اور  جن کے پاس چہل قدمی یا جاگنگ کے لیے علیحدہ سے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

 اور ہالینڈ میں اس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے ہے ۔

یہ دلچسپ سواری ہالینڈ کے علاوہ دوسرے یورپی ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

   فی الحال یہ سائیکل  کسی دکان پر دستیاب نہیں بلکہ اسے صرف کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن ہی خریدا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں