Daily Mashriq


نیا بلوچستان ،سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے، وزیراعظم

نیا بلوچستان ،سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے، وزیراعظم

ڈیسک:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخ  کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نیا بلوچستان بن رہا ہے ، 2018 کا بلوچستان آج سے بہت مختلف ہوگا ۔

سوراب، ہوشاب روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 2018 میں اس بات کا فیصلہ ہوجائے گا کون عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے ۔

سوراب، ہوشاب روڈ سے ترقی کے بہت سے مواقع اور امکانات پیدا ہوں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کو اخلاقی طور پر بھی ترقی دینی ہے ۔

جن لوگوں نے قومی روایتوں کو برباد کیا وہ قومی مجرم ہیں ۔

نواز شریف نے کہا جن لوگوں کا کام صرف دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہو وہ ملک کو ترقی نہیں دے سکتے ۔

اب فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا کہ ملک کو ترقی کون دے رہا ہے ۔

 وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں ، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ۔

کارخانے لگائے جا رہے ہیں اور ترقی کی امید روشن ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا لیکن اب یہاں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں