Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان اور کنیڈین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور کنیڈین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں کینیڈا کے وزیراعظم کو ان کی سیاسی جماعت کی کامیابی اور آئندہ مدت کیلئے حکومت بنانے پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاک۔کینیڈا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خا ن نےکینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ چار ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور 80لاکھ کشمیریوں کو جبری پابندیوں کا سامنا ہے ۔ وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور غیر انسانی پابندیوں کو فوری طورپر ختم ہونا چاہیے ۔ انھوں نےخطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے مسئلے کے پر امن حل پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں