Daily Mashriq

تائیوان: جان لیوا ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے

تائیوان: جان لیوا ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ویب ڈیسک: تائیوان کے  دارلحکومت تائی  پے کے قریب ٹریفک حادثے میں 32 افراد ہلاک ،  12 زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سیاحوں سے بھری مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 30  افراد ہلاک  ہو گئے  اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار بس  سیاحوں  کو واپس لے آرہی تھی کہ  راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

بس میں 44 افراد  سوار تھے جس میں 30 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ 14 زخمیوں کو   تائی پے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جس میں 2 افراد   ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں