Daily Mashriq

لاہور دھماکہ: شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، فضا سوگوار

لاہور دھماکہ: شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، فضا سوگوار

 ویب ڈیسک:گزشتہ روڈ مال روڈ پر خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

مشرق نیوز کےمطابق ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول بیدیاں میں ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور دیگراعلیٰ سیاسی، سرکاری اورعسکری شخصیات سمیت  شہریوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دوسری طرف پنجاب میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند اور صوبہ بھر میں فضا سوگوار ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے واقعے پرایک روزہ یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب بار کونسل کی اپیل پرصوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلا یوم سوگ منارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں