کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں4اہلکار شہید

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں4اہلکار شہید

ویب ڈیسک:کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد کے قریب سریاب روڈ پر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی جس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ 

متعلقہ خبریں