دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے مل کر جنگ لڑی،وزیرداخلہ احسن اقبال

دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے مل کر جنگ لڑی،وزیرداخلہ احسن اقبال

ویب ڈیسک:دہشتگردی کے خلاف پوری قوم نے مل کرجنگ لڑی،نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کونا سور قراردیا،وزیرداخلہ احسن اقبال

لندن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پوری قوم نے مل کردہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی کو ناسورقراردیا گیا، گزشتہ 4 سال میں دہشت گردی اورفرقہ واریت کے واقعات میں 80 فیصد سے زائد کمی ہوئی،  کراچی میں امن کی محالی  95 فیصد جرائم کا خاتمہ ہوا، بلوچستان میں امن کونقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کی گئیں اور وہاں ترقی کی نئی لہرشروع ہوچکی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب تجربات کا دنیا کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اب ایسے مقام پرہے جہاں پرہمیں تیزی سے ترقی کرنی ہے، سمندرپارپاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی سے منسلک ہونا ہوگا، ہم نے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو آگاہ کردیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے، ہم مختصرعرصے میں بہتر پالیسیوں کے باعث بے پناہ ترقی کی طرف گامزن ہیں، توانائی سمیت دیگر بحرانوں پرتقریبا قابوپالیا گیاہے، سرمایہ کاروں کا معیشت پراعتماد بحال کیا ہے، توانائی بحران پرقابوپانے سے ہماری صنعتیں ریکارڈ ترقی کررہی ہیں، زرعی پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے۔ 2013 میں ملکی معیشت 3 فیصد پرتھی، آج 6 فیصد سے تجاوزکرچکی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے ایڈونچرکے بجائے ترقی کے شعبے میں ساتھ دینا ہوگا، جنوبی ایشیا سےغربت، بے روزگاری اورجہالت کوختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں