Daily Mashriq


خیبر ایجنسی : مکان کی چھت منہدم، 2 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی : مکان کی چھت منہدم، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:جمرود کے علاقے طور خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

 خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے طور خیل میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، چھت گرنے کی وجہ سے مکان کا ایک بڑا حصہ مکمل  طور پر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں