Daily Mashriq

پختونخوااسمبلی میں بلین ٹری سونامی معاملہ کی تحقیقات کیلئے قرارداد جمع

پختونخوااسمبلی میں بلین ٹری سونامی معاملہ کی تحقیقات کیلئے قرارداد جمع

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلین ٹری سونامی معاملہ کی تحقیقات کیلئےقرارداد جمع کر دی گئی۔ 
ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سے متعلق قراداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلین ٹری سے متعلق زبانی دعووں اور دستاویزات میں فرق ہے،ضیاء اللہ آفریدی نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ٹینڈر کے پودوں کی خریداری اور 6ارب روپے جاری کرنے کی تحقیقات کی جائیں،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ کی تحقیقاتقومی احتساب بیورو کے ذریعے کرائی جائیں۔

متعلقہ خبریں