Daily Mashriq

5سال میں 17ہزارسے زائد بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا انکشاف

5سال میں 17ہزارسے زائد بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا انکشاف

ویب ڈیسک:ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔

اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق رپورٹ پیش کی، وزارت انسانی حقوق کے مطابق رپورٹ اوراس میں موجود اعداو شمارنجی تنظیم سے حاصل کیے گئے،وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 10ہزار 620لڑکیوں اور 7ہزار 242لڑکوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں