Daily Mashriq

ڈیزل پر 74فیصد اور پیٹرول پر68فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے

ڈیزل پر 74فیصد اور پیٹرول پر68فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے

ویب ڈیسک:وزارت پیٹرولیم کیجانب سے قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی۔

وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق  ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کےلیے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹرڈیزل پر 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کیا جا رہا ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام 74 فیصد ٹیکس دے رہے ہیں۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے ہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں