Daily Mashriq

نیب کی نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ویب ڈیسک:نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نوازاور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوادیے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ مراسلے بھجوائے گئے جن میں سے  ایک مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ دوسرے میں ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے جب کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں