احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد کردی

احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

 احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےاسحاق ڈار کی اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جائیداد کی فروخت سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا تاہم اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جائیداد کی ضبطگی سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

متعلقہ خبریں