Daily Mashriq


زینب قتل کیس؛ ملزم کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

زینب قتل کیس؛ ملزم کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے کیس سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئےاپنا وکالت نامہ واپس لے لیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ملزم عمران کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد سلطان کو وکیل مقرر کر دیا گیا جب کہ کل ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔گزشتہ سماعت پر جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشت گردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پر ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کے بعد بھی ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں