Daily Mashriq


سانحہ بلدیہ ٹاون:روف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

سانحہ بلدیہ ٹاون:روف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ویب ڈیسک:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رؤف صدیقی، کارکن زبیر عرف چریا اور عبدالرحٰمن عرف بھولا پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سماعت سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 29 جنوری کو سانحہ بلدیہ کیس میں اہم ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اے ٹی سی کو کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم کیوایم کیو رہنما رؤف صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ عبدالرحٰمن عرف بھولا کو انٹرپول کی مدد سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت میں استغاثہ گواہان پیش کریں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی.

واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 250 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں