پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

ویب ڈیسک:پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل 15سے فروری سے ہوگا جبکہ فائنل کیلئے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 15 فروری سے شروع ہوگی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کیلیے ٹکٹوں کی فروخت  یکم مارچ سے ہوگی۔ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری کو ہوگااور ایونٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے جب کہ آخری 2 پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں