Daily Mashriq

سرمائی اولمپکس کاآغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے کر دیا گیا

سرمائی اولمپکس کاآغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے کر دیا گیا

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چینگ میں 2018 کے سرمائی اولمپکس کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوا جو کہ 25 فروری تک جاری رہیں گے۔

مقامی فنکاروں نے سرد موسم میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگادیا۔ 102 طلائی تمغوں کے لئے پاکستان سمیت 92 ممالک کے کھلاڑی 15 مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے ایک ہی جھنڈے تلے شرکت کی، جبکہ  تین ہزار ایتھلیٹس نے اپنے اپنے پرچم تلے مارچ پاسٹ کیا۔

متعلقہ خبریں